بیلجیم کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے رائونڈ 32 کے میچ میں سینیگال کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سنسنی خیز کم بیک فتح ،بیلجیم فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

مزید خبریں
سیئٹل۔2جولائی (اے پی پی):بیلجیم کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے رائونڈ 32 کے میچ میں سینیگال کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شنہوا کے مطابق بیلجیم کے ہیڈ کوچ روڈی گارشیا نے کہا ہے کہ سینیگال کے خلاف 2-3 کی ڈرامائی فتح سے ٹیم کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور وہ ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔سیئٹل ،امریکا میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں سینیگال نے حبیب دیارا اور اسماعیلہ سار کے گولوں کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم بیلجیم نے آخری 5 منٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے رومیلو لوکاکو اور یوری تیلیمانس کے گولوں سے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔
اضافی وقت کے 125 ویں منٹ میں بیلجیم کے یوری تیلیمانس نے پنالٹی پر فیصلہ کن گول کر کے بیلجیم کو 2-3 سے فتح دلا دی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روڈی گارشیا نے کہا کہ فٹ بال جذبات سے بھرپور کھیل ہے اور 83 ویں منٹ تک واپسی آسان دکھائی نہیں دے رہی تھی، لیکن انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ اگر ایک اور گول ہو گیا تو میچ کا رخ بدل سکتا ہے، اور ٹیم نے ایسا ہی کر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ 120 منٹ کھیلنے کے باعث کھلاڑی شدید تھکن کا شکار ہیں، اس لیے اب ٹیم کی اولین ترجیح مکمل آرام اور بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بیلجیم کا اگلا مقابلہ امریکا سے ہوگا اور ٹیم اس کامیابی کا جشن منانے کے بعد آئندہ میچ کی تیاری شروع کرے گی۔بیلجیم کے کوچ نے سینیگال کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور وہ بھی اگلے مرحلے تک رسائی کی مکمل حقدار تھی۔








