کوئٹہ۔ 05 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی نے کہا ہے کہ سنوکر بلوچستان کا مقبول ترین کھیل ہے، صوبے میں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،اگر توجہ دی جائے تو یہاں سے عالمی سطح کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سنوکر کلب میں آل بلوچستان سنوکرکپ چیمپئن شپ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی انعامات …
سنوکر بلوچستان کا مقبول ترین کھیل ہے،اے ڈی سی
کوئٹہ۔ 05 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی نے کہا ہے کہ سنوکر بلوچستان کا مقبول ترین کھیل ہے، صوبے میں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،اگر توجہ دی جائے تو یہاں سے عالمی سطح کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سنوکر کلب میں آل بلوچستان سنوکرکپ چیمپئن شپ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان خان پانیزئی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے میں آل بلوچستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سنوکر کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ ذیشان خان نے کہا کہ آل بلوچستان سنوکر کپ چیمپئن شپ صوبے میں سنوکر کے فروغ کے لیے منعقد کیا جانے والا ایک اہم ایونٹ ہے جس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا ہے۔ آل بلوچستا ن سنوکرکپ چیمپئن شپ مقامی سنوکر کلب کوئٹہ میں کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ میں 140 کھلاڑیوں نے شرکت کی جو 22 دنوں تک جاری رہا ۔ فائنل مقامی سنوکر کلب میں کوئٹہ کے زیب خان اور عباس ہزارہ کے درمیان کھیلا گیا
جس میں زیب خان نے فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ مہمان خصوصی ذیشان خان پانیزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پرآل بلوچستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔









