لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے21 بہادر پولیس افسران و جوانوں کو بہادری میڈلز سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کی پرواہ …
سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے21 بہادر پولیس افسران و جوانوں کو بہادری میڈلز سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے جانباز پولیس اہلکاروں کی جرات و شجاعت قابلِ فخر ہے۔ بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور کچہ ایریاز میں گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر ہونے والے پنجاب پولیس کی اصل طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے افسران اور جوان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسلسل خاک میں ملا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جرات و بہادری کے پیکر پولیس اہلکاروں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی مخصوص دیوار پر کندہ کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق گیلنٹری میڈلز حاصل کرنے والوں میں راجن پور کے 8 جوان شامل ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی لاہور کے 3، سی ٹی ڈی راولپنڈی کے2 اور سی ٹی ڈی ملتان کا ایک اہلکار بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل ہے۔ اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان کے دو، دو جبکہ اوکاڑہ کا ایک جوان بھی شامل ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ، اے آئی جی ڈسپلن سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔








