برن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ کے حکام نے سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت قید 200 سے زیادہ افراد کے اثاثوں بارے معلومات اکٹھی شروع کردیں۔سعودی حکومت نے ان افراد کے سوئس بینکوں میں موجود اثاثوں بارے معلومات کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سعودی شہزادوں سمیت شاہی افراد اور ارب پتی کاروباری شخصیات …
سوئٹرز لینڈ میں سعودی شخصیات کے اثاثوں بارے معلومات اکٹھی کرنے کا عمل شروع
برن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ کے حکام نے سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت قید 200 سے زیادہ افراد کے اثاثوں بارے معلومات اکٹھی شروع کردیں۔سعودی حکومت نے ان افراد کے سوئس بینکوں میں موجود اثاثوں بارے معلومات کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سعودی شہزادوں سمیت شاہی افراد اور ارب پتی کاروباری شخصیات پر مشتمل 200 سے زیادہ بااثر افراد کو کرپشن الزامات کے تحت حراست میں لینے کی حکومتی کارروائی کے بعد کیا جارہا ہے۔








