سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی،گیس چوری اور کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر 4میٹر منقطع

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کے دوران 4 گیس میٹر منقطع کر دیے۔

ملتان۔ 20 جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کے دوران 4 گیس میٹر منقطع کر دیے۔ترجمان کے مطابق کارروائیاں جنرل منیجر کی ہدایت پر کی گئیں۔ ایک صارف کی جانب سے اتار کر رکھا گیا گیس میٹر برآمد کر لیا گیا جبکہ کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا مقصد گیس چوری کی روک تھام، گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور اطمینان کر لیں کہ کہیں گیس لیکج یا گیس کی بو تو محسوس نہیں ہو رہی۔

اگر گیس کی بو محسوس ہو تو فوری طور پر تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو آن کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

 

مزید خبریں