اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):سونا 600 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا جبکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے رہی تھی۔ اسی …
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):سونا 600 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا جبکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے رہی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے تک کم ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 177 روپے کے مقابلہ میں ہفتہ کو 3 لاکھ 78 ہزار 705 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 43 روپے کی کمی سے 9 ہزار 482 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی سے 8 ہزار 129 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.43 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








