اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 300 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار 800 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت …
سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 300 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار 800 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 674 ہو گئی۔ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور 10 دس گرام چاندی کی قیمت 891.63 روپے ریکارڈ کی گئی۔








