سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کی مزید کمی

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 428 روپے …

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 428 روپے کی کمی سے 219907 روپے سے کم ہو کر219479 روپے ہوگئی ۔10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 201582 روپے سے کم ہو کر 201189 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2850 روپے اور 2486 روپے رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2427 ڈالر سے کم ہو کر 2410 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں