اکستان نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کو درپیش مالی مشکلات اس کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہیں، جبکہ یہ مشن بدستور جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ا
سوڈان میں اقوام متحدہ مشن ناگزیر، مالی بحران صلاحیت متاثر کر رہا ہے،پاکستان

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کو درپیش مالی مشکلات اس کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہیں، جبکہ یہ مشن بدستور جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی اور ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث امن مشن کے مینڈیٹ پر عملدرآمد متاثر ہو رہا ہے، جس سے شہریوں کے تحفظ اور سیاسی استحکام کی کوششیں کمزور پڑ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، جو اس مشن میں فوجی دستے فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، سمجھتا ہے کہ اس مرحلے پر مشن کی صلاحیت کو کمزور کرنا خطرناک ہوگا اور اس سے امن کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی سوڈان جیسے نازک حالات کے حامل ملک میں اس مشن کا کردار انتہائی اہم ہے اور اسے کمزور کرنے کے بجائے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی مندوب نے بتایا کہ بینٹیومیں پاکستانی انجینئرز نے سیلاب سے متاثرہ تین لاکھ سے زائد افراد کے تحفظ کے لیے 80 کلومیٹر سے زائد حفاظتی بند تعمیر کیے ہیں، جس سے بے گھر افراد اور امدادی سرگرمیوں کو سہولت ملی ہے۔انہوں نے جنوبی سوڈان کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ 2018 کے امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب دسمبر 2026 میں انتخابات متوقع ہیں۔








