خرطوم ۔9فروری (اے پی پی):سوڈان کی ریاستوں شمالی اور جنوبی کردفان میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران نہتے شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے جانے والے امدادی قافلوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر عالمی اور عرب سطح پر مذمت کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔العربیہ کے مطابق عرب لیگ نے شمالی کردفان میں امدادی قافلوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے …
سوڈان میں امدادی قافلوں پر حملے کی عرب ممالک کی جانب سے شدید مذمت، "جنگی جرم” قرار

مزید خبریں
خرطوم ۔9فروری (اے پی پی):سوڈان کی ریاستوں شمالی اور جنوبی کردفان میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران نہتے شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے جانے والے امدادی قافلوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر عالمی اور عرب سطح پر مذمت کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔العربیہ کے مطابق عرب لیگ نے شمالی کردفان میں امدادی قافلوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امدادی قافلوں پر حملہ ایک بدترین جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں عرب لیگ نے مطالبہ کیا کہ امدادی قافلوں اور انسانی امداد پر حملہ کرنے والے مجرموں کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔
اسی تناظر میں کویت نے بھی شمالی اور جنوبی کردفان میں شہری تنصیبات اور امدادی قافلوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کویتی حکومت نے اپنے بیان میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوڈان میں عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں اور امدادی اداروں پر حملے بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور بدترین سفاکیت ہے۔مصر اور قطر نے بھی کردفان سمیت سوڈان کے دیگر علاقوں میں طبی مراکز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اور سوڈان کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔







