سوڈان میں ریپڈ سپورٹ نسل کشی کی مرتکب ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ ۔20فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے سوڈان کے شہر الفاشر میں "نسل کشی" کے واقعات کی مذمت کی، جہاں اکتوبر گزشتہ سال میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے کے بعد کئی مظالم پیش آئے۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ جس کا عنوان تھا ''الفاشر میں نسل کشی کی وجوہات'' میں کہا گیا کہ نسل کشی کا ارادہ وہ واحد منطقی نتیجہ ہے ،جو …

اقوام متحدہ ۔20فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے سوڈان کے شہر الفاشر میں "نسل کشی” کے واقعات کی مذمت کی، جہاں اکتوبر گزشتہ سال میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے کے بعد کئی مظالم پیش آئے۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ جس کا عنوان تھا ”الفاشر میں نسل کشی کی وجوہات” میں کہا گیا کہ نسل کشی کا ارادہ وہ واحد منطقی نتیجہ ہے ،جو ریپڈ سپورٹ فورسز کے اس شہر میں کیے گئے منظم اقدامات سے اخذ کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ غیر عرب کمیونٹیز کے افراد کے قتل کے واقعات اور دیگر مظالم میں نسل کشی کے آثار نمایاں ہیں۔اقوام متحدہ کی ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے افراد کو نسلی، جنسی اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منظم اور بار بار نشانہ بنایا، جس میں اجتماعی قتل،زیادتی،تشدد اور اذیت اور لوگوں کو ایسے حالات میں رکھنا جو ان کی کمیونٹی کے خاتمے کا سبب بنیں ،شامل تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ان جرائم میں نسلی بنیاد پر قتل، جنسی تشدد، تباہی اور کھلے عام ایسے بیانات شامل تھے ،جو غیر عرب کمیونٹیز، خاص طور پر زغاوا اور فور کے خلاف نسل کشی کی ترویج کرتے تھے۔

رپورٹ کے نتائج میں کہا گیا کہ ثبوت ظاہر کرتے ہیں کہ محفوظ نسلی گروپ کے افراد کا قتل،جسمانی اور ذہنی شدید نقصان پہنچانا جیسے اقدامات کو نسل کشی تصور کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں مشن کے سربراہ محمد شانڈی عثمان نے کہا کہ عملیات کا دائرہ اس کی ہم آہنگی اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے سینئر حکام کی کھلی حمایت ظاہر کرتی ہے کہ الفاشر اور اس کے آس پاس کیے گئے جرائم منفرد جنگی کارروائیاں نہیں تھیں بلکہ منظم منصوبہ بندی کا نتیجہ تھیں۔