سویڈن سٹریمنگ پلیٹ فارم ’’سپاٹیفائی‘‘ کا 1500 ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

سٹاک ہوم۔5دسمبر (اے پی پی):سویڈن کے معروف آن لائن میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم ’’سپاٹیفائی‘‘ نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے تقریباً 1500 ملازمین کو فارغ کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپاٹیفائی نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ کمپنی اپنے اخراجات کو کم کرنے کے لیے لگ بھگ 1500 یا 17 فیصد کے قریب ملازمین کو نکال رہی ہے۔ ملازمین کو لکھے گئے لیٹر …

سٹاک ہوم۔5دسمبر (اے پی پی):سویڈن کے معروف آن لائن میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم ’’سپاٹیفائی‘‘ نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے تقریباً 1500 ملازمین کو فارغ کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپاٹیفائی نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ کمپنی اپنے اخراجات کو کم کرنے کے لیے لگ بھگ 1500 یا 17 فیصد کے قریب ملازمین کو نکال رہی ہے۔

ملازمین کو لکھے گئے لیٹر میں سپاٹیفائی کے سی ای او ڈینیئل اِک نے کہا ہے کہ کمپنی نے 2020 اور 2021 میں زیادہ ملازمتیں دیں کیونکہ اُس وقت کمپنی کے پاس زیادہ سرمایہ موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو اب اپنے اخراجات کم کرنے ہیں۔ ملازمین کی تعداد کم کرنے کے بعد منافع میں اضافہ متوقع ہے اور کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔دوسری جانب سپاٹیفائی نے اپنے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

سپاٹیفائی سے فارغ ہونے والے ملازمین کو 5ماہ کی سیویرنس پے، ویکیشن پے اور ہیلتھ کیئر کوریج دی جائے گی۔ خیال رہے کہ سپاٹیفائی نے رواں سال اس سے قبل جنوری میں 600 جبکہ جون میں 200 ملازمین کو نکالا تھا۔