اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رازینہ عالم خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور 100 فیصد داخلہ یقینی بنانے کے پروگرام 100، 100، 100 کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری اور ڈگری کا حصول یقینی ہو سکے گا۔ چھٹی ایڈوائزری …
سو فیصد داخلہ یقینی بنانے کے پروگرام سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری اور ڈگری کا حصول یقینی ہو سکے گا، رازینہ عالم خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رازینہ عالم خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور 100 فیصد داخلہ یقینی بنانے کے پروگرام 100، 100، 100 کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری اور ڈگری کا حصول یقینی ہو سکے گا۔ چھٹی ایڈوائزری کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 57 ملین غیر تعلیم یافتہ اور 22.6 ملین سکولوں سے باہر طلباءکے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 100 فیصد داخلہ، 100 فیصد گریجوایشن اور سو فیصد شرح تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ اپنی قوم کو تعلیم یافتہ اقوام میں شامل کیا جائے۔







