دبئی۔ 25 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کر لیا۔ سٹوکس جنوبی افریقہ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آئوٹ ہونے کے بعد شائق سے الجھ پڑے تھے …
سٹوکس کو شائق کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑ گیا، آئی سی سی نے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا

مزید خبریں
دبئی۔ 25 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کر لیا۔ سٹوکس جنوبی افریقہ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آئوٹ ہونے کے بعد شائق سے الجھ پڑے تھے اور انہوں نے نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ آئی سی سی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سٹوکس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کر لیا۔








