سٹیزن پورٹل پر شکایت، جرمنی میں مقیم پاکستانی خاتون کو ساڑھے29 سال بعد پاکستان کا ویزہ مل گیا

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی طرف سے درج کرائی جانے والی شکایت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانی خاتون کو ساڑھے 29 سال بعد پاکستان کا ویزہ مل گیا۔یہ خاتون دنیا بھر جا سکتی تھی لیکن اپنے ہی ملک پاکستان نہیں آسکتی تھیں ۔ شاہد حسین ولد چوہدری محمد حسین جو نیو مزنگ سمن آباد کے رہائشی ہیں نے بتایا کہ …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی طرف سے درج کرائی جانے والی شکایت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانی خاتون کو ساڑھے 29 سال بعد پاکستان کا ویزہ مل گیا۔یہ خاتون دنیا بھر جا سکتی تھی لیکن اپنے ہی ملک پاکستان نہیں آسکتی تھیں ۔ شاہد حسین ولد چوہدری محمد حسین جو نیو مزنگ سمن آباد کے رہائشی ہیں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ہمشیرہ کے مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بنائے گئے پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر اپنی شکایت رجسٹرڈ کرائی اور وہ متعلقہ حکام کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ مسئلہ حل کیا جس کے نتیجہ میں ساڑھے 29 سال بعد ان کی ہمشیرہ کی پاکستان آمد ممکن ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میری ہمشیرہ جرمنی میں مقیم ہیں اور وہ عرصہ دراز سے پاکستان آنے کی خواہش مند تھیں۔ میں نے اپنی ہمیشرہ کو 2016ءمیں سپانسر کیا لیکن ویزہ نہیں لگ سکا اس کے بعد پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی تو سٹیزن پورٹل کے عملے نے ٹیلی فون کے ذریعے میری زبردست رہنمائی کی اور درکار کاغذات دستاویزات کے بارے میں بھی مجھے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں سرکاری حکام کے تعاون پر ان کا بہت مشکور ہوں۔ انہوں نے میرے مسئلہ کے حل کے لئے بہت تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے بنایا گیا یہ فورم حقیقی معنوں میں عوام کے لئے بہت مدد گار ہے اور اس کی بدولت ساڑھے29 سال بعد میری ہمیشرہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھ رہی ہیں۔میں اور میرا خاندان وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکر گذار ہے۔