دبئی۔3مارچ (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 26 سالہ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجر الیاسائم کو شکست دے کر کیریئر کا 12واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن …
سٹیفانوس سیٹسیپاس نے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
دبئی۔3مارچ (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 26 سالہ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجر الیاسائم کو شکست دے کر کیریئر کا 12واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کے حریف کھلاڑی فیلکس اوجر الیاسائم کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ جیت لیا بلکہ اس فتح کے بعد یونانی ٹینس سٹار کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔سٹیفانوس کا اے ٹی پی 500کاپہلا ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔








