سٹیٹ بینک نے واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا باضابطہ آغاز کردیاہے۔ واٹس ایپ صارفین سٹیٹ بینک کے مصدقہ واٹس ایپ چینل کو درج ذیل لنک یا کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے فالو کر سکتے ہیں۔ سٹیٹ بینک اس تازہ ترین اقدام کے ذریعے اپنے سٹیک ہولڈرز کو مصدقہ اطلاعات سے مؤثر طور پر اور بروقت آگاہ کرنا چاہتا ہے۔ یہ چینل ابلاغ کا ایسا …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا باضابطہ آغاز کردیاہے۔

واٹس ایپ صارفین سٹیٹ بینک کے مصدقہ واٹس ایپ چینل کو درج ذیل لنک یا کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے فالو کر سکتے ہیں۔ سٹیٹ بینک اس تازہ ترین اقدام کے ذریعے اپنے سٹیک ہولڈرز کو مصدقہ اطلاعات سے مؤثر طور پر اور بروقت آگاہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ چینل ابلاغ کا ایسا ذریعہ ہوگا جس پر فالوورز کو سٹیٹ بینک کی پالیسیوں، اقدامات، اعلامیوں اور آگاہی کی مہمات کے بارے میں اطلاعات براہِ راست موصول ہو سکیں گی