سپروائزر برن سینٹر پمز ہسپتال تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری ، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عبد الخالق کی بطورِ سپروائزر برن سینٹر پمز تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے برن کیئر سینٹر کے ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالخالق ایک پلاسٹک سرجن ہیں ،ان کے پاس برن کیئر …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عبد الخالق کی بطورِ سپروائزر برن سینٹر پمز تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے برن کیئر سینٹر کے ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالخالق ایک پلاسٹک سرجن ہیں ،ان کے پاس برن کیئر سینٹر میں کام کرنے کی تعلیم نہیں ہے ،انہیں برن کیئر سینٹر میں کسی بھی حیثیت میں کوئی ذمہ داری نہیں دی جا سکتی، ایک ایسے شخص کو تعینات کیا گیا جو برن کیئر سینٹر سے بالکل غیر متعلقہ ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ نہ صرف درخواست گزاروں کی حق تلفی ہے بلکہ عوامی صحت کے لئے بھی خطرہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پلاسٹک سرجن کی بطورِ سپروائزر برن سینٹر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر کسی اہل اور ماہر کو پمز کے برن کیئر سینٹر میں سربراہ تعینات کیا جائے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔