اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں میاں بیوی کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچوں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے والد کو بیٹی سے ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔پیر کو سماعت کے دوران بچی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیٹی اس وقت کمرۂ عدالت میں موجود ہے اور وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ …
سپریم کورٹ ، میاں بیوی کے تنازعے میں والد کو بیٹی سے ملاقات کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں میاں بیوی کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچوں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے والد کو بیٹی سے ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔پیر کو سماعت کے دوران بچی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیٹی اس وقت کمرۂ عدالت میں موجود ہے اور وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
والد کے موقف پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اتنا ظلم بھی تو نہیں ہونا چاہیے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ میاں بیوی کی لڑائی میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں اور یہی مسئلہ اکثر ایسے تنازعات میں سامنے آتا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ والد کی بیٹی سے ملاقات یہیں کورٹ روم میں ہی کرائی جائے، عدالت کے ریمارکس کے بعد والد اور بیٹی کی ملاقات کورٹ روم میں کرائی گئی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔







