سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے باضابطہ حتمی نتائج جاری کر دیے گئے جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے باضابطہ حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے باضابطہ حتمی نتائج جاری کر دیے گئے جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے باضابطہ حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہو گئے جبکہ ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔دیگر کامیاب امیدواروں میں نائب صدر بلوچستان: لیاقت علی ترین (1853 ووٹ)،نائب صدر خیبر پختونخوا: فضل شاہ محمد (1740 ووٹ)،نائب صدر پنجاب: خالد مسعود سندھو (1882 ووٹ)،نائب صدر سندھ:

ملک خوشحال خان اعوان (1612 ووٹ) (حامد خان گروپ )،فنانس سیکرٹری: سائرہ خالد راجپوت (2049 ووٹ)،ایڈیشنل سیکرٹری: سردار طارق حسین (1835 ووٹ)،بلوچستان سے الہی بخش مینگل (1850 ووٹ) اور شاہ رسول کاکڑ (1748 ووٹ)، خیبرپختونخوا سے محمد ضیاء اللہ (1600 ووٹ) اور راحیلہ بی بی (1849 ووٹ)پنجاب سے حافظہ مہناز ندیم (1979 ووٹ) شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کی نو نشستوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان نتائج کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔اس کامیابی کے ساتھ عاصمہ جہانگیر گروپ نے بار کی مرکزی قیادت پر ایک بار پھر اپنی برتری قائم کر لی ہے جبکہ حامد خان گروپ کو صرف ایک نشست حاصل ہو سکی۔

مزید خبریں