سپریم کورٹ میں نئے عدالتی ہفتے کے دوران سماعت کے لیے آٹھ بینچز تشکیل

اسلام آباد۔ 25 جنوری (اے پی پی):پیر 26 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کی سماعت کے لیے آٹھ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔دستیاب ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق سات بینچز سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی …

اسلام آباد۔ 25 جنوری (اے پی پی):پیر 26 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کی سماعت کے لیے آٹھ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔دستیاب ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق سات بینچز سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر دو میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔

بینچ نمبر تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر چار میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی فرائض انجام دیں گے۔بینچ نمبر پانچ تین رکنی ہوگا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ بینچ نمبر چھ جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر سات بھی تین رکنی ہوگا، جس میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔اسی طرح لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔تمام بینچز پیر 26 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقررہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔