اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ اجلاس نےمتفقہ طور پر سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ یہ ترامیم اُس کمیٹی کی سفارشات پر کی گئیں جو رولز کے نفاذ میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے رول 1(4) آرڈر اوّل کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ اجلاس …
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، سپریم کورٹ رولز 2025 میں اہم ترامیم کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ اجلاس نےمتفقہ طور پر سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ یہ ترامیم اُس کمیٹی کی سفارشات پر کی گئیں جو رولز کے نفاذ میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے رول 1(4) آرڈر اوّل کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ اجلاس جمعہ کو ہوا ۔کمیٹی میں معزز ججز جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے۔
فل کورٹ نے ہر رکن کی انفرادی طور پر تعریف کرتے ہوئے سپریم کورٹ رولز 1980 کے تفصیلی جائزے، نئے رولز 2025 کی تیاری اور اصلاحات کے عمل میں بھرپور کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترمیم شدہ سپریم کورٹ رولز 2025 کا مقصد بہتر سروس ڈلیوری، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
فل کورٹ نے اتفاقِ رائے سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد منیر پراچہ کو سپریم کورٹ رولز 2025 کے آرڈر IV کے رول 5 کے تحت سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ بھی دے دیا۔








