سپریم کورٹ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے ہمارے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیئے،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے ہمارے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیئے۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں گواہوں کو کہا جا رہا ہے کہ جلتی آگ میں کیوں پاوں رکھنے جا رہے ہو، لوگوں کو جھوٹا …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے ہمارے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیئے۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں گواہوں کو کہا جا رہا ہے کہ جلتی آگ میں کیوں پاوں رکھنے جا رہے ہو، لوگوں کو جھوٹا کہا جارہا ہے جس کی شکایت نیشنل بینک کے صدر نے بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہمارے تحفظات پر بھی بات کی جائے ۔انہوں نے کہا آج عدالت میں واٹس ایپ کال اور جے آئی ٹی کی دھمکیوں پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھ کر اپنا رد عمل دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply