اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تھی، آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی پر ساری جماعتیں ایک پیج پر ہیں، جنرل باجودہ بہترین آرمی چیف …
سپریم کورٹ کی ہدایت پر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے، وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تھی، آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی پر ساری جماعتیں ایک پیج پر ہیں، جنرل باجودہ بہترین آرمی چیف ہیں، انہوں نے جس طرح سے کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار اور پیشہ ورانہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اسلئے وہ مدت ملازمت میں توسیع کے مستحق ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم خصوصی طور پر جنرل باجوہ کے لئے نہیں کی گئی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، نیب قوانین میں ترمیم کا عمل کسی بھی سیاسی جماعت کے رکن کو فائدہ پہنچانے کے لئے نہیں بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر اتفاق نہیں کیا، اگر عدالت انہیں ریلیف دیتی ہے تو حکومت فیصلے کو چیلنج کرے گی۔








