سپریم کورٹ کے فیصلے سے سچ کا بول بالا ہوا ہے ، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سچ کا بول بالا ہوا ہے اور جھوٹ کا منہ کالا ہوا ہے۔ جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر پاناما پیپرز کا یہ کیس …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سچ کا بول بالا ہوا ہے اور جھوٹ کا منہ کالا ہوا ہے۔ جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر پاناما پیپرز کا یہ کیس جھوٹ کی بنیاد پر تھا اور آج اسی جھوٹ کا منہ کالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف 2018ءتک صرف ایک سال ہی نہیں بلکہ آئندہ 6سال تک ملک کے وزیراعظم رہیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ کیس ہمارے سیاسی مخالفین نے جھوٹ بول بول کر بنایا تھا جو احتساب نہیں بلکہ اقتدار چاہتے تھے جس میں انہیں بری طرح شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے حصول کے لیے کبھی تبدیلی کا نعرہ لگاتے تو کبھی دھرنے دینے لگ جاتے لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا کر ان لوگوں کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply