ڈونیڈن۔18جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے اوٹاگو کو 33 رنز سے ہرا دیا ، ٹم روبنسن نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔گزشتہ روز یونیورسٹی اوول ، ڈونیڈن میں کھیلے گئے لیگ کے 18 ویں میچ میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔
ٹم روبنسن نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے ، کپتان نک کیلی 57 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، اوٹاگو کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، گلین فلپس 49 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ویلنگٹن کی طرف سے بین سیئرز نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔