لاہور۔6نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عاصم رضا نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے عاصم رضا کو بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم اور محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا۔اس …
سپورٹس ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران واہلکار محکمے کا فخر ہیں،ڈاکٹر عثمان انور

مزید خبریں
لاہور۔6نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عاصم رضا نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے عاصم رضا کو بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم اور محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا۔اس موقع پرڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عاصم رضا کی کامیابی پنجاب پولیس کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے عاصم رضا کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مہارت اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے دیگر باڈی بلڈرز کو ٹریننگ کے ذریعے مستقبل کے مقابلوں کے لیے تیار کریں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ کانسٹیبل محمد عاصم نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ (کلاسک فزیک کیٹیگری) میں گولڈ میڈل جیتا اور پرو کارڈ حاصل کیا، کانسٹیبل محمد عاصم اس سے قبل امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں دو سلور میڈلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانسٹیبل محمد عاصم 2012 سے باڈی بلڈنگ کے شعبے سے وابستہ اور انہیں مسٹر پاکستان، مسٹر پنجاب اور مسٹر لاہور جیسے اعزازات بھی حاصل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور اہلکار محکمے کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی انتھک محنت، لگن اور محکمانہ تعاون سے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔








