سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پنجاب کے 126 میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پنجاب کے 126 میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں3 کروڑ3لاکھ اور50ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے۔سیکرٹری سپورٹس محمد علی اور سابقہ سیکرٹری مظفر خان سیال،ڈی جی سپورٹس خضر افضال چوہدری، ڈائریکٹر …

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پنجاب کے 126 میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں3 کروڑ3لاکھ اور50ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے۔سیکرٹری سپورٹس محمد علی اور سابقہ سیکرٹری مظفر خان سیال،ڈی جی سپورٹس خضر افضال چوہدری، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای اوحیدرخواجہ، سیکرٹری وقار علی سمیت پنجاب کی کئی سپورٹس فیڈریشن، سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اورسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود تھے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے تقریب کا اہتمام کررہا ہے اور کروڑوں روپے کے انعامات بھی دے رہا ہے،یہ اعزاز ہمیں حاصل ہے کہ پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے اور نہ کسی یونٹ نے اپنے کھلاڑیوں کیلئے تقریب اور انعامات کا اعلان تک نہیں کیا ہے،آج اس پروقار تقریب کا مقصد ہمارے نیشنل گیمزکے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،36 سال بعد پنجاب نے کئی بڑے اداروں کو پیچھے چھوڑ کر16 گولڈ میڈلز جیتے۔

کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹس جرنلسٹ کے لیے ہیلتھ کارڈز کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، اس شاندار تقریب میں126 میڈلسٹ میں 3 کروڑ 3 لاکھ اور 50 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کر رہے ہیں،انفرادی گولڈ میڈلسٹ کو 5 لاکھ، سلور کو 3 جبکہ برانز کو 2 لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں،ٹیم ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ کو8 لاکھ، سلور کو 5 جبکہ برونز کو 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری ہے،وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جن کی ہدایت پرسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے ماہانہ وظائف کو بھی بڑھایا جا رہا ہے،پلاٹینم 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ، گولڈ 50 سے 75 ہزار جبکہ سلور 30 سے 50 ہزار کیا جا رہا ہے،پنجاب کے یہی کھلاڑی آ نیوالی اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

صوبائی وزیرنے سابقہ سیکرٹری مظفر خان سیال کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین کیا۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمزمیں ہماری کارکردگی سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب کی سپورٹس درست سمت جا رہی ہے،اس کامیابی کا سہرا وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری،ان ٹیم اور کوچزکو جاتا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن اور صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں پنجاب کی سپورٹس ترقی کی جانب گامزن ہے، پنجاب کے دستہ کی نیشنل گیمز میں اس شاندار کامیابی کی وجہ ہمارے کوچز کی محنت، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اور خاص طورہمارے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی ہے جس کی بدولت پنجاب کے میڈل جیتے، سپورٹس بورڈ پنجاب تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر سپورٹس کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے۔

ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کیلئے ماہر کوچز کی نگرانی میں تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا،جس میں کھلاڑیوں کو عمدہ رہائش، کھانا اور ٹریننگ فراہم کی گئی،پنجاب انشا اللہ 2027 میں ہونیوالی نیشنل گیمز میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حید رخواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری نے نیشنل گیمز کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کیا جس بدولت ہم تمام صوبوں اور کئی اداروں کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،

گولڈ میڈل حاصل کرنیوالوں میں ویٹ لفٹنگ میں فرقان احمد، ریسلنگ میں محمد عبداللہ اور عبدالرحمان، ووشو بوائز میں ثمر عباس، محمد عمیر، زیب حسنین،مریم رفیق، جمناسٹک میں محمد وقاص، کراٹے میں سردار احسن رسول،زہرہ بتول اور حمانیہ جاوید، فینسگ میں نتاشہ مقصوداور نوال ندیم، ٹیبل ٹینس مکس ڈبل میں اویس حسن اور کلثوم خان شامل ہیں۔