سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، صائمہ منظور

سرگودھا۔ 22 جنوری (اے پی پی):سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام کھیلتا پنجاب پنگ گیمز کے سلسلہ میں اب تک باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، کراٹے، والی بال ، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ، تیراندازی، میس ریسلنگ ، ہاکی، بیڈمنٹن ،شطرنج اور باکسنگ کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 23 جنوری 2026کو ووشو ، پیڈل ٹینس اور رگبی کے ٹرائلز ہوں گے۔ اسی طرح 24 جنوری کو ٹرائلز کا آخری دن ہوگا …

سرگودھا۔ 22 جنوری (اے پی پی):سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام کھیلتا پنجاب پنگ گیمز کے سلسلہ میں اب تک باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، کراٹے، والی بال ، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ، تیراندازی، میس ریسلنگ ، ہاکی، بیڈمنٹن ،شطرنج اور باکسنگ کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 23 جنوری 2026کو ووشو ، پیڈل ٹینس اور رگبی کے ٹرائلز ہوں گے۔ اسی طرح 24 جنوری کو ٹرائلز کا آخری دن ہوگا جس میں اتھلیٹکس کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نوجوانوں میں کھیلوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ٹرائلز میں بچیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ڈی ایس او صائمہ منظور کا کہا کہ ٹرائلز میں بچوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے، لڑکیاں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اُتری ہیں۔

اس طرح کے پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ضلع اور ڈویژن کی سطح سے باصلاحیت کھلاڑی صوبائی اورقومی سطح تک پہنچ سکیں۔اُنہوں نےکہاکہ کھیلتاپنجاب حکومتِ پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصدگراس رُوٹ لیول پرٹیلنٹ کوتلاش کرناہے۔ سرگودھا ڈویژن میں بچیوں کی بھرپورشرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے کھلاڑی آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ایسے تمام پلیٹ فارمز مہیا کرے گا جہاں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔