سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھاتا رہے گا، خضرافضال چوہدری

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):نشترپارک سپورٹس کمپلیکس جمنازیم ہال لاہور میں انٹرسکول گرلز ڈاج بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری ڈاج بال چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے مقابلے دیکھے ،کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہااور جیتنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔اس موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے۔ڈاج بال چیمپئن …

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):نشترپارک سپورٹس کمپلیکس جمنازیم ہال لاہور میں انٹرسکول گرلز ڈاج بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری ڈاج بال چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے مقابلے دیکھے ،کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہااور جیتنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔اس موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے۔ڈاج بال چیمپئن شپ کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت

صدر ڈاج بال ایسوسی ایشن میاں رضوان علی اور سیکرٹری رانا آذر موجود تھے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاج بال چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ڈاج بال کی ترقی کیلئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری اوریہ دلچسپ کھیل ہے ،جلداس کے ایونٹس کروائیں گے،نیشنل گیمز کے بعد پنجاب ڈاج بال چیمپئن شپ کروائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

 

مزید خبریں