واشنگٹن ۔9فروری (اے پی پی):امریکی کمپنی سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نےشہر کی تعمیر کے منصوبے میں چاند کو مریخ پر ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی این این کے مطابق سیپس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا کہ ان کی کمپنی نے اپنی توجہ دس سال سے بھی کم عرصے میں چاند پر شہر کی تعمیر پر مرکوز کر دی ہے ۔ انہوں نے اپنے …
سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا شہر کی تعمیر کے منصوبے میں چاند کو مریخ پر ترجیح دینے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9فروری (اے پی پی):امریکی کمپنی سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نےشہر کی تعمیر کے منصوبے میں چاند کو مریخ پر ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی این این کے مطابق سیپس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا کہ ان کی کمپنی نے اپنی توجہ دس سال سے بھی کم عرصے میں چاند پر شہر کی تعمیر پر مرکوز کر دی ہے ۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مریخ کا سفر تب ہی ممکن ہے جب سیارے ایک سیدھ میں ہوں اور مریخ کی صورت میں یہ مرحلہ ہر 26 ماہ کے بعد آتا ہے جبکہ ہم چاند کی طرف خلائی مشن ہر 10 دن بعد روانہ کر سکتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ ہم مریخ پر شہر کے مقابلے میں چاند پر شہر کو بہت تیزی سے مکمل کر سکتے ہیں۔ سپیس ایکس اب تک ایلون مسک کے مریخ پر شہر بنانے کے طویل عرصے سے عزائم کو پانچ سے سات سالوں میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اب اس حوالے سے سب سے زیادہ ترجیح چاند کو دی جارہی ہے جس کا مقصدانسانی تہذیب کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ۔
گزشتہ جمعہ کو وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ سپیس ایکس نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ وہ اب شہر کی تعمیر کے منصوبوں کے حوالے سے چاند پر جانے کو ترجیح دے گا اور مریخ کے سفر کی کوشش بعد میں کرے گا ۔ اس حوالے سے مارچ 2027 کو بغیر عملے کے چاند پر اترنے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انسان کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کی دوڑ میں امریکا کو چین سے مقابلے کا سامنا ہے ۔







