سپینش فٹ بال لیگ میں ہفتے کو مزید 4 میچز کا فیصلہ ہوگا

میڈرڈ۔13دسمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں کل (ہفتے کو) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔پہلا میچ ریال ویلاڈولڈ اور ویلنشیا کی ٹیموں کے درمیان سپین میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ سپینیوئلاور اوساسونا کی ٹیموں کے درمیان بارسلونا ، سپین میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں میلورکااور گیروناکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ …

میڈرڈ۔13دسمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں کل (ہفتے کو) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔پہلا میچ ریال ویلاڈولڈ اور ویلنشیا کی ٹیموں کے درمیان سپین میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ سپینیوئلاور اوساسونا کی ٹیموں کے درمیان بارسلونا ، سپین میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں میلورکااور گیروناکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ اسٹاڈی میلورکا سون موکس، پالما ڈی میلورکا،سپین میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 دسمبر کو کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری میچ میں سیویلااور سیلٹا ویگوکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سویلا میں کھیلا جائے گا۔