سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ریال بیٹس کو 3-5 سے ہرا دیا

میڈرڈ۔7دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 16ویں میچ میں ریال بیٹس کو ہرا کر 13ویں فتح حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ریال بیٹس کی ٹیم کو 3-5 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سفیران ٹوریس نے انفرادی 3گول کر …

میڈرڈ۔7دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 16ویں میچ میں ریال بیٹس کو ہرا کر 13ویں فتح حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ریال بیٹس کی ٹیم کو 3-5 گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سفیران ٹوریس نے انفرادی 3گول کر کےہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ،روونی بردگجی اور لامین یمل نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 13ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید بہتر کرلی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ایسٹیڈیو لا کارٹوجا، سیویلا میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریال بیٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ریال بیٹس کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے سفیران ٹوریس نے 3جبکہ روونی بردگجی اور لامین یمل نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریال بیٹس کی جانب سے انٹونی،ڈیاگو لورینٹ اورکوچو ہرنینڈزنے ایک،ایک گول سکو کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 13ویں فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید خبریں