میڈرڈ۔6اکتوبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے آٹھویں میچ میں ویلریال کو ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلریال کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے 2 جبکہ کیلین ایمباپےنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں …
سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ویلریال کو 1-3سے ہرا کر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

مزید خبریں
میڈرڈ۔6اکتوبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے آٹھویں میچ میں ویلریال کو ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلریال کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے 2 جبکہ کیلین ایمباپےنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔
سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ سپین کے دارالحکومت سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ویلریال کی ٹیم کو 1-3گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے دوجبکہ کیلین ایمباپے نے میچ میں ایک گول کرکے کی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ویلریال کی جانب سے واحد گول جارج میکاؤٹاڈزے نے میچ کے 73 ویں منٹ پر سکور کیا۔ یوں ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے آٹھویں میچ میں ویلریال کو ہرا کر لیگ میں ساتویں فتح حاصل کر لی جس کے بعد 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ادھر رامون سانچیز پیزجوان، سیویلا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سیویلا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ اس شکست کے بعد بارسلونا سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی چھن گئی ہے۔
الیکسس سانچیز،پینسلیک آئزک رومیرو،جوس اینجل کارمونا اوراکور ایڈمز نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔میچ میں بارسلونا کی جانب سے واحد گول نے سکور کیا۔اس شکست کے بعد دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔








