سپین ، لکڑی کا پل گرنے سے5افراد ہلاک، ایک لاپتہ

اوٹاوا۔4مارچ (اے پی پی):سپین کے شہرسانتاندر میں ساحلی علاقے ایل بوکال کے قریب لکڑی کا پل گرنے سے5افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق یہ پل ایل بوکال اور سپینش انسٹی ٹیوٹ آف اوشن گرافی کے درمیان واقع ساحلی راستے کا حصہ تھا۔ حادثے کے وقت پل پر 7 افراد موجود تھے جو گرنے کے باعث پانی اور نیچے موجود چٹانوں پر جا گرے جس کے …

اوٹاوا۔4مارچ (اے پی پی):سپین کے شہرسانتاندر میں ساحلی علاقے ایل بوکال کے قریب لکڑی کا پل گرنے سے5افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق یہ پل ایل بوکال اور سپینش انسٹی ٹیوٹ آف اوشن گرافی کے درمیان واقع ساحلی راستے کا حصہ تھا۔

حادثے کے وقت پل پر 7 افراد موجود تھے جو گرنے کے باعث پانی اور نیچے موجود چٹانوں پر جا گرے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور ایک شخص تاحال لاپتہ ہو گیا جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریجنل 112 ایمرجنسی سینٹر نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق پل گرنے کی اصل وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک ساحلی راستے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔