سپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26لاکھ3ہزار472سے تجاوز

میڈرڈ۔23جنوری (اے پی پی):سپین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42ہزار885کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26لاکھ3ہزار472سے تجاوز کر گئی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سپین میں کورونا وائرس سے 400نئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55ہزار 441 ہوگئی ہے۔حکام نے کہا کہ ملک …

میڈرڈ۔23جنوری (اے پی پی):سپین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42ہزار885کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26لاکھ3ہزار472سے تجاوز کر گئی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سپین میں کورونا وائرس سے 400نئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55ہزار 441 ہوگئی ہے۔حکام نے کہا کہ ملک کے 17 خودمختار علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت نے ان علاقوں میںرات 10سے صبح 6بجے تک کرفیونافذکر نے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہ کہ بار ، ریستوراں اور غیر ضروری کاروبار کو اب رات نو بجے بندکیا جائے گا اور ریستوران میں ایک میز پر لوگوں کی تعداد 6 سے کم کر کے 4 کردی جائے گی جبکہ گھروں میں غیر صحتمند افراد کے مابین ملاقاتوں پر 8فروری تک پابندی ہوگی۔علاقائی حکومت نے تمام میونسپلٹیوں کے مابین سرحدی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔