اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کےکردار پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فضائیہ اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈپٹی ایئر چیف عامر مسعود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے سماجی شعبہ میں پاک فضائیہ کی …
ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کےکردار پر قوم کو فخر ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کےکردار پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فضائیہ اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈپٹی ایئر چیف عامر مسعود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے سماجی شعبہ میں پاک فضائیہ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے صوابی میں عالم اباد ویلفیئر ٹرسٹ، پاکستان ویلفیئر ٹاؤن میں پاک فصائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کے تعاون کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویلفیئر ٹاؤن کے قیام سے نہ صرف صوابی بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے بے سہارہ اور یتیم بچوں، بیواؤں اور دیگر نادار اور غریب خاندانوں کو رہائش کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ڈپٹی چیف آف آئیر سٹاف عامر مسعود نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فصائیہ ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سماجی شعبہ میں اسپیکر کی خدمات کو سراہا۔بعد ازاں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے صوابی وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہانہ عروج کاظمی نے ملاقات کی۔ اسپیکر نے ملک بھر بلخصوص صوابی میں خواتین کو تعلیم کے شعبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے پور عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوابی میں وویمن یونیورسٹی کے قیام سے خواتین کو جدید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے جس سے صوابی میں خواتین کا میعار زندگی بلند ہو گا۔صوابی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہانہ عروج کاظمی نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی خواتین کی تعلیم کو زیور تعلیم سے آرستہ کرنے کی گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوابی میں پہلی بار خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ کا رہی ہے جس سے خواتین میں تعلیم کے فروغ کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں درپیش مسائل سے بھی اسپیکر کو آگاہ کیا۔








