سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس سے عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی اور روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس سے عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی اور روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ میں جاری منصوبوں کی بروقت تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے علاقے میں عوام کو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تجارت کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان موثر وے اور چشمہ رائٹ بینک کنال منصوبے کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسپیکر نے سی پیک اتھارٹی کی کاکردگی کو بھی سراہا۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے سپیکر کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں خاص طور پر خیبرپختونخوا میں جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا افتتاح جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان موٹروے اور سی پیک کے دیگر منصوبوں پر جلد کام مکمل ہوجائے گا۔انہون نے کہا کہ سی پیک پر کام کرنے والے تمام حکومتی اداروں کی سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے سپیکر یقین دلایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے اور چشمہ رائٹ بینک کنال سمیت دیگر جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ خیبر پختونخوا کے صنعتی شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری میں انقلاب برپا ہو گا اور خیبرپختونخواہ اس کا مرکز بنے گا۔