لاہور۔10ستمبر (اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو این اے 120میں امتحان ہے عوام اپنے لیڈر کا مان رکھیں گے‘ کچھ لوگ چور دروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ہم نے کبھی فیس بک اور ٹوئیٹر کی سیاست نہیں کی۔ نواز شریف سے لوگوں کا پیار کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔ نواز شریف کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں ملکی تقدیر …
سپیکر سردار ایاز صادق،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو این اے 120میں امتحان ہے عوام اپنے لیڈر کا مان رکھیں گے‘ کچھ لوگ چور دروازے سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ہم نے کبھی فیس بک اور ٹوئیٹر کی سیاست نہیں کی۔ نواز شریف سے لوگوں کا پیار کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔ نواز شریف کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں ملکی تقدیر بدلناان کی خواہش ہے ۔ وہ اتوار کے روز سمن آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ نے عوامی فلاحی منصوبے اور ترقیاتی کام لوگوںکو نظر آتے ہیں۔ چین نے 60ارب ڈالر کا نواز شریف پر اعتماد کیا ۔ ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان پر یلغار کی تو چین ہمارے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ قومی اسمبلی اسمبلی نے ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیڈر جسے نا اہل کیا گیا وہ لوگوں کے دلوںپر راج کرتا ہے۔ نواز شریف سے لوگوں کا پیار کوئی چھین نہیں سکتا۔ سازشی عناصر سازشیں کرکے کب تک نواز شریف کو دور رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت ہمیں ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کیاگیا۔ اب ملک میں چند سال پہلے والے حالات نہیں لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔








