سپیکر سردار ایاز صادق اور مرتضی جاوید عباسی کا ممبر قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ممبر قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات انہوں نے کہا کہ رجب علی بلوچ ایک محب وطن سیاسی رہنماء تھے ان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی والی قربانیوں …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ممبر قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات انہوں نے کہا کہ رجب علی بلوچ ایک محب وطن سیاسی رہنماء تھے ان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔رجب علی بلوچ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پر نہیں ہو گا انہوں نے رجب علی بلوچ کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ مرحوم کا نماز جنازہ کل آن کے آبائی گاو¿ں چک نمبر 445 کنجوانی فیصل آباد میں ادا کیا جائے گا۔

مزید خبریں