اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو نیشنل پریس کے سال 2020ء کے انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل انجم، سینئر نائب صدر ارشد وحید چوہدری، سیکرٹری جنرل انور …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کومبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو نیشنل پریس کے سال 2020ء کے انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل انجم، سینئر نائب صدر ارشد وحید چوہدری، سیکرٹری جنرل انور رضا، سنیئر جوائنٹ سیکریٹری احتشام الحق، سیکرٹری فنانس، صغیر چوہدری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے انتخاب میں اْن کی کامیابی صحافتی برادری کی طرف سے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے ملک میں جمہوری اقتدار کے فروغ ،جمہوریت کے استحکام ، اظہار رائے کی آزادی اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں پریس کلب کے کردار کو سر اہا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے صحافتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے ، ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کو اْجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرئے گی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وہ نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔








