اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک لازوال بھائی چارے اورعلاقائی ثقافت …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک لازوال بھائی چارے اورعلاقائی ثقافت کی بدولت ایک دوسرے سے شہ رگ کی طرح ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، کشمیریوں کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا جس سے جنوبی ایشیا میں امن بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی نے دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر یوں کی آزادی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے ایک منفی پروپیگنڈا تھا، پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ عالمی فورم پر کشمیر کے لئے آواز بلند کرنا پاکستان کا نصب العین ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی موجودہ حکومت کی کشمیر بارے پالیسی کو عالمی سطح پر موثر انداز مین اجاگر کرنے پر حکومت کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔








