سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم ،تحقیق اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے برٹش ہائی کمشنر برٹش کونسل اور ہائرایجوکیشن آف پاکستان کا اشتراک قابل تعریف ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی ضروری ہے،موجودہ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کےلئے الج اکنامی کےتحت 160ملین کا بجٹ مختص …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم ،تحقیق اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے برٹش ہائی کمشنر برٹش کونسل اور ہائرایجوکیشن آف پاکستان کا اشتراک قابل تعریف ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی ضروری ہے،موجودہ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کےلئے الج اکنامی کےتحت 160ملین کا بجٹ مختص کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم یافتہ انفرادی قوت پیدا کر کے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے،میرا برٹش کونسل پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔بطور سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی انہیں برٹش کونسل کے زیراہتمام ہائرایجوکیشن کے حوالے سے منعقد ہونے والی گوبل کانفرنس میں شریک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔برٹش کونسل کی جانب سے تکنیکی ، پیشہ ورانہ تعلیم اور دیگر تعلیمی شعبوں میں تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی شعبوں میں برٹش کونسل کا تعاون پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے گریٹ ایوارڈ اور stemاسکیم کا اجراء قابل ستائش ہے.ان ایوارڈز کی اجراء سے پاکستانی طلباء کے لئے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کو حاصل کرنے کے مواقع میں اضافہ ہو گا، جو ہمارے نوجوانوں کے لیے معاون ثابت ہو گا،حکومت پاکستان تعلیمی شعبے میں برطانیہ کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،برطانیہ کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے تعلیمی وظائف میں اضافہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے مابین تحقیقی شعبوں میں روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔سائنس اور تحقیق کےشعبوں میں اشتراک کے ذریعے ہم اپنے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور دنیا کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے یوین دلایا کہ تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔