اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طلباء کو محنت کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں مقصد کا تعین کریں اور پھر اس کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کریں،تدریس ایک اعلی پیشہ ہے اور اساتذہ نوجوان طلباء کو کارآمد شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ پیر کو ٹنڈو اللہ یار کے نواح میں واقع راشد آباد …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طلباء کو محنت کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں مقصد کا تعین کریں اور پھر اس کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کریں،تدریس ایک اعلی پیشہ ہے اور اساتذہ نوجوان طلباء کو کارآمد شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ پیر کو ٹنڈو اللہ یار کے نواح میں واقع راشد آباد میں سرگودھینز سپرٹ ٹرسٹ پبلک سکول کے یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سرگودھین اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ( ایس او بی اے )کی کاوشوں کو سراہا اور اس ادارے کی شاندار کارکردگی پر سرگودھین سپرٹ ٹرسٹ پبلک ا سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔طلبہ نے اس موقع پر لوک رقص اور ملی نغموں کے علاوہ جمناسٹک کے شاندار مظاہر ے کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔ مہمان خصوصی نے ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کار ہائے نمایاں سر انجام دینے والے طلبہ میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔سرگودھینز سپرٹ ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسکی بنیاد سرگودھا اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (پی اے ایف کالج سرگودھاکے سابق طلبائ) نے اس مقصد کو سامنے رکھ کر بنائی کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں بہترین تعلیمی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ یہ سرگودھینز کے اس جذبہ کامظہر ہے کہ جو معیاری تعلیم انہوں نے اپنی مادرِ علمی سے حاصل کی اسے وہ پاکستان کی نوجوان نسل کو منتقل کریں گے ۔ یہ ا سکول اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والا پہلا ا سکول ہے جہاں معاشرے کے مستحق طلباء کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ ٹرسٹ پورے پاکستان ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباء کو وظائف دینے کیلئے مخیر حضرات کے فنڈز پر انحصار کرتا ہے۔ اسکول کے پرنسپل ائر کموڈور (ریٹائرڈ ) نےّر قیوم خواجہ نے اپنی تقریر میں معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے آئی۔ جی ۔ سی ۔ ایس ۔ ای اور اے ۔ لیول کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں سمیٹنے والے طلبہ نیز ملکی، صوبائی اور اسکول کی سطح پر ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کار ہائے نمایاں سر انجام دینے والے طلبہ اور اساتذہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔







