سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تبلیغی ، زائرین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فوری طور پر واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پھنسے ہوئے تبلیغی، زائرین اور بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے یا قرنطینہ مدت پوری ہو چکی ہے، رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے سبب انہیں فیڈرل اور صوبائی حکومتوں کے ذریعہ فوری طور پر واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں کورونا متاثرین سے …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پھنسے ہوئے تبلیغی، زائرین اور بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے یا قرنطینہ مدت پوری ہو چکی ہے، رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے سبب انہیں فیڈرل اور صوبائی حکومتوں کے ذریعہ فوری طور پر واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں کورونا متاثرین سے متعلق قومی اسمبلی کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیکر نے شہریار آفریدی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی کے ذریعہ انجام دیئے گئے کام کی تعریف کی اور کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کو اٹھائے اور ا±ن کے حل کیلئے کام کرے۔ سپیکر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے رمضان پیکیج کی سہولت فراہم کرنے کےلئے وزارتِ خارجہ کو ہدایت بھی کی۔ فنکشنل کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر شہریار آفریدی نے کمیٹی کو تبلیغی، زائرین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار سے زائد مقامی تبلیغی اور زائرین کو گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو متعلقہ حکام کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صوبوں کے فوکل پرسنز کو کمیٹی کو فوری طور پر جواب دینے کی ہدایت کی اور بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ اور وزارت خارجہ پھنسے ہوئے تبلیغی اور زائرین کی واپسی میں آسانیاں پیدا کرنے میں پیش پیش ہیں۔ صحافی برادری کو درپیش مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ایک وفد نے انہیں مطالبات کا ایک میثاق جمع کرایا ہے جس کے مطابق کام کرنے والے صحافیوں کو سیفٹی کٹس کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کے دوران صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی جو تقریباً 11 ماہ سے زیر التوا ہیں، کو یقینی بنائے۔ آفریدی نے کہا کہ پی آر اے نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وزیراعظم صحافی برادری کےلئے بھی ایک پیکیج کا اعلان کریں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی درخواست ہے، وزیراعظم ورکنگ صحافیوں کےلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ایپلیکیشن لانچ کریں۔ مزید برآں ورکنگ صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کےلئے بھی مناسب قانون سازی کی جائے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر برائے امور خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو پھنسے ہوئے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی واپسی کےلئے آسان اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 46743 پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے بیرون ملک پاکستانی مشنوں میں وطن واپسی کیلئے اپنا اندراج کرایا ہے جن میں سے 2054 تبلیغی ہیں جو زیادہ تر سوڈان، کینیا، تنزانیہ، صومالیہ، یوگنڈا اور چاڈ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5629 بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس لائے جائیں چکے ہیں جبکہ 428 قیدیوں کو بھی بیرون ملک جیلوں سے وطن واپس لایا گیا ہے۔ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاملہ سے نمٹنے کےلئے قومی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، ہم لوگوں کو باقاعدہ انداز میں وطن واپس بھیج رہے ہیں، ہمارے غیر ملکی مشنوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی میں آسانی کےلئے ہدایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پھنسے ہوئے پاکستانیوں کےلئے سحری اور افطار ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا جس کی مدد کےلئے وزارتِ خارجہ کوشش کررہی ہے۔ مذہبی امور کے وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ تبلیغی اور زائرین کو واپس لانے کیلئے اصولوں کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم 7313 سے زائد پاکستانیوں کو 17 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 20 پروازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں مزید 3370 افراد کو وطن واپس لائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت سے بات چیت کررہا ہے اور پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مزدوروں کی وطن واپسی اور ان کے واجبات کی ادائیگی کا انتظام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطر حکومت سے بھی بات چیت کر رہے ہیں اور پاکستانی کارکنوں کی تنخواہوں اور کرائے کی ادائیگی کےلئے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے 10 لاکھ کارکنوں کو بیرون ملک بھجوایا ہے جب کہ ملازمت سے محروم افراد کی تعداد 10000 سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر ایئر ویز سے بھی کہا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو امریکہ سے ٹرانسپورٹ کرے اور ہر ہفتے تین پروازوں کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں