اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت بدھ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماو¿ں کا اجلاس منعقد ہوا۔ سپیکر نے بجٹ اجلاس کے دوران خوشگوار ماحول برقرار رکھنے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران بھی اسی جذبے کو جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماو¿ں کا اجلاس، سپیکر نے بجٹ اجلاس کے دوران خوشگوار ماحول برقرار رکھنے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت بدھ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماو¿ں کا اجلاس منعقد ہوا۔ سپیکر نے بجٹ اجلاس کے دوران خوشگوار ماحول برقرار رکھنے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران بھی اسی جذبے کو جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو چلانے میں ان کا کردار ہمیشہ غیر جانبدار رہا ہے اور ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت سے کسی کو بھی ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میٹنگ میں قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دوران اجلاس ایوان میں قواعد کے مطابق نظم و ضبط قائم رکھنے کے معاملات زیربحث آئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے بجٹ اجلاس کے دوران اختیار کردہ طریقہ کار کو متفقہ طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ پارلیمانی پارٹیوں کے چیف وہپ اپنی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایم این اے جو کسی بھی زیر بحث موضوع پر بحث میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہوں، کی فہرستیں مرتب کر کے مزید ضروری کارروائی کے لئے انہیں سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کے حوالہ کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایوان کی منطوری کے لئے زیر التواءقانون سازی کے علاوہ وقفہ سوالات، تحاریک التوا اور توجہ دلاو¿ نوٹسز اور قومی و عوامی اہمیت کے امور سے متعلق موضوعات پر بحث کی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس 28 جولائی تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزراءپرویز خٹک ، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری، چوہدری فواد حسین، وزیر مملکت علی محمد خان اور پارلیمانی امور پر وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر، ایم این اے غوث بخش خان مہر، آغا حسن بلوچ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق اور شاہدہ اختر نے اجلاس میں شرکت کی۔








