سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی قائدین کا اجلاس ، قومی اسمبلی کے 22ویں سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی قائدین کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 22ویں سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قواعد و ضوابط کے تحت چلائی جائے گی اور ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی قائدین کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 22ویں سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قواعد و ضوابط کے تحت چلائی جائے گی اور ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ خوشگوار ماحول میں ایوان کی کارروائی کے انعقاد کےلئے تعاون پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کا مشکور ہوں۔ امید ہے کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں میں بھی اسی جذبہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ پارلیمانی رہنماو¿ں نے اپنے ممبران کو بجٹ پر عام بحث میں حصہ لینے کےلئے زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مطالبات زر ، فنانس بل اور ضمنی مطالبات زر پر غور کے لئے متفقہ طور پر دنوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق جمعرات کو بجٹ پر عمومی بحث سمیٹی جائے گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو مطالبات زر اور کٹوتی کی تحریکوں پر بحث اور منظوری لی جائے گی۔ فنانس بل اتوار کو منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔ پیر کو ضمنی گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔

مزید خبریں