سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں نے تجویز دی ہے کہ 13 ستمبر کو صدر مملکت کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے جبکہ 14 ستمبر سے قومی اسمبلی کا پہلا باقاعدہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ہاﺅس بزنس ایڈوئزاری کمیٹی کیلئے اپنے اراکین کے …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں نے تجویز دی ہے کہ 13 ستمبر کو صدر مملکت کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے جبکہ 14 ستمبر سے قومی اسمبلی کا پہلا باقاعدہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ہاﺅس بزنس ایڈوئزاری کمیٹی کیلئے اپنے اراکین کے نام جلد از جلد ارسال کریں۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر چیمبر میں منعقد ہوا وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک ، وفاقی وزیر خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مہر النساہ مزاری ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری، ملک عامر ڈوگر، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، پیپلز پارٹی کے سیّد غلام مصطفی شاہ، سیّد نوید قمر اور ایم ایم اے کے مولانا اسد محمود کے علاوہ وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری نے شرکت کی۔اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔