سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی فخر ہے، پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے، سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی فخر ہے، پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے، سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کے تعاون سے چلنے والے سماجی ادارے پاکستان میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پر خلوص مہمان نوازی پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکر گزار ہوں۔ سعودی فرمانرو ا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلیے تاثرات قابل تحسین ہیں۔ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سیدوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مخلص دوست اور بھائی تصورکرتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے ایوانوں کی تجارت کے لیے قائم کمیٹیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سعودی سفیر نے سپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی۔