اسلام آباد ۔ 12اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نماز عیدالاضحی کے بعد قوم کے نام پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد، کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نماز عیدالاضحی کے بعد قوم کے نام پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج ہمیں عید کمزور، مجبور، لاچار اور غریب طبقات کے ساتھ گزارنا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر کی مشکل ترین صورتحال میں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کمزور طبقات کو خوشیوں میں شامل کرکے ایک مضبوط اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آ ج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک و قوم کےلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا اور جن افراد کو ہماری ضرورت ہے یا ہم سے توقعات ہیں ہم ان پر پورا اتریںگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بطور قوم پاکستان کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔








